ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم: وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم: وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

خواہش ہے خون خرابہ نہ ہو، حالات میرے بس سے بھی نکل جائیں گے شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی تھی۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری پر منظوری لی گئی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی پر لگائی گئی پابندی ہٹا دی جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک ٹی ایل پی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

ملک میں انتشار نااہلوں کا خواب ہے، شہباز گل

وزارت داخلہ نے اس ضمن میں الیکشن کمیشن، گورنر سٹیٹ بنک، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ اور چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز کو بھی نوٹیفکیشن کی کاپیاں بھیجوا دی ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی ہٹائے جانے کے بعد ٹی ایل پی اب سیاسی کردار ادا کر سکے گی جب کہ جماعت کے سیز اکاونٹس بھی بحال ہونے کا امکان ہے۔

قربانی دینے کو تیار ہیں، ضرورت پڑی تو کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں: فواد چودھری

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد وفاقی حکومت کو پابندی ہٹانے کی سمری بھیجوائی تھی۔


متعلقہ خبریں