بلوچستان: 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

بلوچستان: 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کی 14 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ صوبائی وزرا کے قلمدانوں کا نوٹی فکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برادری گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر سید ظہوراحمد آغا نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

صوبائی کابینہ کے اراکین کی حیثیت سے حلف اٹھانے والوں میں سردارصالح بھوتانی، ظہور احمد بلیدی، سردار عبدالرحمان کیتھران، نوابزادہ طارق مگسی، نور محمد دمڑ، اکبر آسکانی، سکندر عمرانی، عبدالخالق ہزارہ، زمرک اچکزئی اور محمد خان لہڑی شامل ہیں۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

ہم نیوز کے مطابق احسان شاہ، نصیب اللہ مری، مبین خان خلجی اور میراسداللہ بلوچ نے بھی صوبائی وزرا کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔

بلوچستان:عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ نئےقائد ایوان منتخب

واضح رہے کہ صوبائی وزرا کے قلمدانوں کا نوٹی فکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں