دیکھا، ہر خاندان کو بڑے بھائی کی ضرورت ہوتی ہے


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان واحد ٹیم ہے جو ابھی ناقابل شکست رہی ہے اور سب سے پہلے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔

گزشتہ روز سکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا جنھوں نے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جو کہ نہ صرف ٹورنامنٹ کی تیز ترین ففٹی تھی بلکہ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے تیز ففٹی بھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: 5 میں سے 5 مقابلے جیتنا شاندار کوشش

سوشل میڈیا پر جہاں پاکستان کی شاندار فتح کا جشن تھا وہیں شعیب ملک کی پرفارمنس کے چرچے بھی رہے۔

بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان کی اننگز کے بعد ٹویٹ کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہر خاندان کو ایک بڑے بھائی کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے اس کے ساتھ  حفیظ اور ملک کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

سکاٹ لینڈ کے میچ کے بعد کپتان بابر اعظم نے شعیب ملک سے نوجوانوں کو مشورہ دینے کے لیے کہا تو ملک کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز آخری اوورز میں کوئی بال ضائع نہ کریں۔

جب شعیب ملک سے ان کی حکمت عملی کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کھیلنے آئے تو بابر اعظم وہاں موجود تھے، جن سے اچھا فیڈ بیک ملا، انہوں نے کہا کہ وکٹ پر اچھے پلیئر کا ساتھ بہت ضروری ہوتا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں