بھارتی ٹیم ورلڈ کپ سے آوٹ،سوشل میڈیاپر میمز کا طوفان


بھارتی  کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سوشل میڈیاپر دلچسپ اور مزاحیہ میمز کا طوفان امڈ آیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں نیوزی لینڈ کی افغانستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہو گیا۔  گروپ بی سے پاکستان کے بعد  نیوزی لینڈ نے بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تو بھارت کا ایونٹ میں سفر تمام ہوا۔

بھارت کے ورلڈ کپ سے آوٹ ہوتےہی سوشل میڈیا  پر دلچسپ میمز  کی بھر مار ہو گئی۔  سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ انداز میں بھارتی ٹیم کو ایونٹ سے واپس جاتے ہوئے دکھایا۔

ایک صارف نے بھارتی کپتان کوہلی کا کارٹون شیئر کیا ہے جو ایک ہاتھ میں چائے کا کپ اور دوسرے میں بیگ تھامے ہوئے ہے۔ تصویر کے ساتھ لکھا ہے ٹی ٹوئنٹی فنٹاسٹک تھا۔ لیکن ٹویٹ میں ٹی کو چائے کے طور پر استعمال کر کےبھارتی فضائیہ کے پائلٹ سے جوڑا گیا ہے جسے پاکستانی فضائیہ نے گرفتار کیاتھا اور چائے پلائی تھی۔


ایک صارف نے شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور حسن علی کی بھارتی نژاد انگلش بیوی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ وہ دو بھارتی ہیں جنہوں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ایک اور صارف نے دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے سڑک کی تصویر شیئر کی جس میں ایک راستہ سیمی فائنل اور دوسرا ممبئی ائیر پورٹ کی طرف جا رہا ہے۔اور بھارتی کرکٹ ٹیم کی گاڑی کو ائیر پورٹ کی جانب مڑتے ہوئے دکھایا ہے۔

ایک صارف نے پاکستان اور بھارت بارڈر پر فوجیوں کے درمیان مکالمہ  کچھ یوں شیئر کیا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ممبئی ائیر پورٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔


ایک صارف نے بھارتی کرکٹرز کو رکشے میں ممبئی ائیر پورٹ جاتے ہوئے بھی دکھایا ہے۔

بھارتی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا  پر” ممبئی ائیر پورٹ”، “بگ نیوز فار انڈیا “اور “انڈیا ٹیم “کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ میں رہے۔


متعلقہ خبریں