ٹیکساس: میوزک فیسٹیول میں ہلاکتیں، زخمی شہری کا امریکی گلوکاروں پر مقدمہ


امریکی ریاست ٹیکساس کے میوزک فیسٹیول میں  8 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ایک زخمی شہری نے امریکی گلوکار ڈریک اور ریپر ٹریوس سکاٹ پر  ہزاروں ملین کے ہرجانے کا دعوی کر دیا ہے۔

شہری کا موقف ہے کہ جب ڈریک اور ریپر ٹریوس سکاٹ اسٹیج پر آئے، انہوں نے شائقین کو اس قدر مشتعل کیا کہ وہ بے قابو ہو گئے۔ 23 سالہ نوجوان پیرادیس کا کہنا ہے کہ شائقین کی صورتحال دیکھنے کے باوجود بھی گلوکاروں نے گانا نہیں چھوڑا۔

پیرادیس نے یہ بھی کہا کہ وہاں موجود بہت سے لوگوں نے سیکورٹی اہلکاروں سے مدد طلب کی لیکن کوئی آگے نہیں بڑھا، جس کے نتیجے میں اتنا جانی نقصان ہوا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے جب امریکی ریپر اسکاٹ پر لاپرواہی سے برتاؤ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکساس:میوزک فیسٹیول میں بھگدڑ مچنے سے8افراد ہلاک

یاد رہے دو روز قبل ت ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں میوزک فیسٹیول میں بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک  ہوگئے تھے، حکام کے مطابق اسٹیج کی طرف ہجوم کا دباؤ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے بعد  بڑھ گیا۔ اس وقت سکاٹ این آر جی پارک میں پرفارم کر رہے تھے۔

حکام کا کہنا  ہے کہ ہیوسٹن کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے 17 افراد کو اسپتال منتقل کیا۔ جن میں سے 11 کو دل کا دورہ پڑا۔ این آر جی پارک میں جائے وقوعہ پر بھی بہت سے لوگوں کا علاج کیا گیا، جہاں ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا  ہے کہ  حادثے میں  کم از کم 300 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دس سال سے کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

دو روزہ ایونٹ کی افتتاحی رات50,000 کا ہجوم دکھانے میں آیا۔  ایونٹ  کے ٹکٹ اس سال مئی میں فروخت کے لیے پیش کرنے کے  ایک گھنٹے کے اندر فروخت ہو گئے تھے۔ جب کہ گزشتہ سال کوویِڈ کی وجہ سے یہ سالانہ تقریب منسوخ  کر دی گئی  تھی۔


متعلقہ خبریں