محمد عامر کو ہر بھجن سے معافی مانگنی چاہئے،سعید اجمل


پاکستان کے مشہور آف اسپنر سعید اجمل سعید اجمل کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو بھارتی کرکٹر ہر بھجن سے معافی مانگنی چاہئے۔

یاد رہے ورلڈ کپ میں  پاکستان کے ہاتھوں 10وکٹوں سے  شکست کھانے کے بعد  قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر اور بھارت کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ کی سوشل میڈیا پر لفظی جنگ ہوئی تھی۔

جس پر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ کہ اسپورٹس ایک ایسی چیز ہے جو دنیا کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے اور اکھٹا کرتی ہے، اس لیے کھلاڑیوں کو آپس میں پیار محبت سے رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ60/40ہے، محمد عامر

پاکستانی باولر  نے انٹرویو میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ آپس میں مذاق ضرور کریں لیکن ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تمام معاملے میں عامر نے تھوڑا غلط کیا ہے، شعیب اختر اور ہر بھجن دونوں بڑے کھلاڑی تھے، وہ آپس میں بات کر رہے تھے ان سب میں عامر کو نہیں آنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب آ ہی گئے ہیں تو عامر کو معافی مانگنی چاہیے۔

سعید اجمل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم جب ٹاکرے بھی کرتے ہیں تو پلئیرز ایک دوسرے پر بہت تنقید کرتے ہیں جو نہیں ہونی چاہیے۔ اسپورٹس ایک لوور گیم ہے، یہ جہاں بھی کھیلا جاتا ہے، آپس میں ملکوں کو اور اپنے علاقے کو جوڑتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں