کترینہ کیف کا ‘روکا’ ہو گیا، بھارتی میڈیا

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں افوا قرار

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کا روکا ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کا روکا دیوالی کے موقع پر ہوا، جس میں  دولہا اور دلہن سمیت ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ’روکا‘ کی رسم فلم ساز کبیر خان کے گھر میں ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’روکا‘ کی رسم کے بعد اب دونوں اداکار آئندہ ماہ دسمبر میں ریاست راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

چند روز قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دھوم تھری کی ہیروئن بھارتی اداکار کی وکی کوشال کے ساتھ  شادی کی تقریبات 7،8 اور 9 دسمبر کو رکھی گئی ہیں۔

ابھی تک بالی ووڈ سے زیادہ لوگوں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن میک اپ آرٹسٹ، کاسٹیوم ڈیزائنرز اور ریزورٹ کے عملے سے  تاریخیں محفوظ کرا لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

جبکہ  سلمان خان اور ان کی پوری فیملی شادی میں شرکت کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب کترنیہ کیف اور وکی کوشل کئی مرتبہ اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر چکے ہیں تاہم حالیہ خبر پر دونوں اداکاروں کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آ یا ہے۔


متعلقہ خبریں