چینی بحران، وفاقی حکومت کا شوگر ملز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

چینی کی ڈبل سنچری کے بعد قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سندھ میں چلنے والی شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی حکومت نے سندھ کی شوگر ملز کے خلاف 15 نومبر سے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس  میں چینی کے اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔

اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا اور چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر کا سندھ حکومت پر شوگر ملز کیساتھ گٹھ جوڑ کا الزام

15 نومبر سے ملک بھر میں گنے کی کرشنگ کے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کرشنگ قوانین پر سختی سے عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب رجسٹریشن آف گودام ایکٹ 2014 پرعمل یقینی بنایا جائے۔ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں