گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی صدر نے ایوارڈ دیا

نئی دہلی: پاکستانی شہریت ترک کرنے والے گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی صدر نے ایوارڈ سے نواز دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار عدنان سمیع کو بھارتی حکومت نے 71 یوم جمہوریہ پر گزشتہ سال 26 جنوری کو اعلیٰ ترین ایورڈ پدما شری دینے کا اعلان کیا تھا۔ پدما شری ایوارڈ کی تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے عدنان سمیع کو راشٹرپتی بھون میں ہونے والی تقریب میں بھارت کے اہم ایوارڈ سے نوازا۔

واضح رہے کہ بھارتی صدر نے عدنان سمیع کے علاوہ کنگنا رناوت، کرن جوہر اور ایکتا کپور کو بھی بھارتی ایوارڈ دیا۔

یار رہے کہ عدنان سمیع نے بھارتی ایوارڈ کے لیے اپنے والد کے فوجی کردار سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ عدنان سمیع کے والد نے 1965 کی جنگ میں پاکستان ایئر فورس میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رانی مکھر جی کا عامر خان سے محبت کا اعتراف

واضح رہے کہ عدنان سمیع پاکستانی نژاد ہیں اور ایک طویل عرصے سے بھارت میں‌ رہائش اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی شہریت ترک کر کے بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے بہت تگ و دو کیا اور بھارتی شہریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

پاکستان کے خلاف بولنے کے باوجود عدنان سمیع کو بھارت میں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور بھارتی ہندو انہیں آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں