ڈسکہ الیکشن: ذمہ داران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، کارروائی شروع

سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کیخلاف بات نہیں کریں گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیالکوٹ کے حلقہ 75 اے میں ہونے ولی ضمنی انتخابات میں انتظامی کوتاہی برتنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریڑننگ آفیسر کو او ایس ڈی بنا کر ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے سیکیورٹی واپس لے لی

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے انکوائری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ انکوائریوں میں ذمہ دار قرار دیے گئے افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی میں اسپیشل سیکریٹری، ڈی جی لا، ڈائریکٹر ایچ آر اور ڈی ڈی لا شامل ہیں۔ کمیٹی ڈسکہ انکوائری رپورٹس پرالیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی۔

این اے 75 ڈسکہ، الیکشن کمیشن کا معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف انضباطی کارروائی یا فوجداری کارروائی ہو گی۔ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کا آئندہ اجلاس 7 روز بعد ہو گا۔


متعلقہ خبریں