ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت نے نمیبیا کو شکست دے دی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 کے میچ میں بھارت نے نمیبیا کو شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 کا آخری میچ آج بھارت اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔

نمیبیا کے ڈیوڈ وائز 26 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اسٹیفن بارڈ نے 21 رنز بنائے۔

بھارتی باؤلر روی چندرن ایشون اور راویندرا جدیجا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جسپریت بھمرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے نمیبیا کو شکست دے دی۔ بھارت نے 16ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا اور نو وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

بھارتی بلے باز روہت شرما 37 بالز پر 56 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اوپنر راہول بھی نصف سینچری کرنے میں کامیاب رہے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے تاہم اب میں دوسروں کو بھی آگے آنے کا موقع دینا چاہتا ہوں۔

بھارت اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ اپنی اہمیت کھو چکا ہے کیونکہ دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی جیتے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ دونوں ٹیمیں ہی سیمی فائنل سے باہر ہو چکی ہیں اور انہوں نے اپنا یہ آخری میچ کھیل کر گھر ہی جانا ہے۔


متعلقہ خبریں