مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کیلئے ضروری ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کیلئے ضروری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے نمائندہ خصوصی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مؤقف دہرایا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت دیرینہ عالمی تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے۔ مسلم امہ اسلامو فوبیا سمیت انتہا پسندانہ نظریات کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے متحد ہوں۔

وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کی فراہمی پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان فائر بندی پر اتفاق ہو گیا، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ عالمی نمائندے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آزادانہ تحقیقات رپورٹ کریں۔

وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی، اقوام متحدہ، عالمی تنظیموں اور میڈیا نمائندگان کی مقبوضہ وادی میں رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کا بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔


متعلقہ خبریں