مختلف ممالک میں ٹوئٹر سروسز متاثر، صارفین پریشان


اسلام آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کی سروسز میں تعطل کے سبب صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

فیس بک ٹوئٹر استعمال کرنے پر مجبور

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹوئٹر کی سروسز میں تعطل مختلف ممالک میں آیا ہے۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ٹوئٹر کی سروسز میں تعطل پاکستانی وقت کے مطابق شب گیارہ بجے آیا۔

ٹوئٹر پر بھی ایموجیز کی انٹری

اس ضمن میں خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکہ میں ٹوئٹر صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر سروسز برطانیہ، سوئزر لینڈ، واشنگٹن اور نیویارک میں زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

ایلون مسک کا شیئرز فروخت کرنے کے لیے ٹوئٹر پر مشورہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کی جانب سے تاحال اس ضمن میں مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔


متعلقہ خبریں