سپریم کورٹ تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی، چیف جسٹس

سپریم کورٹ تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی، چیف جسٹس

کرک: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

مسلمان اور ہندو خواتین کا ایک دوسرے کے خاوندوں کے لیے گردے کا عطیہ

ہم نیوز کے مطابق جسٹس گلزار احمد نے یہ بات کرک کی تحصیل بانڈہ ٹیری میں ہونے والی دیوالی کی تقریب میں شرکت اور ہندوؤں کے مذہبی پیشوا پرم ہنس مہاراج کی سمادھی کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے مندر میں منعقد ہونے والی دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدس جگہ کو نقصان پہنچانے کا کسی کو اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سپریم کورٹ تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

سپریم کورٹ کی حکومت کو اقلیتی کمیشن سے تعاون کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری اگر کسی کو سیکھنی ہے تو سپریم کورٹ آف پاکستان سے سیکھے۔

کراچی: ہندو جم خانہ سے مارکی اور عارضی دفاتر ختم کرنے کا حکم

رمیش کمار نے کہا کہ جس طرح یہاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذمہ داری نبھائی ہے اس کی دنیا میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ہے۔


متعلقہ خبریں