راحت فتح علی کی درد ناک آواز انمول


راحت فتح علی خان کی درد ناک آواز انمول، ہم ٹی وی کے سپر ہٹ ڈرامے ‘وفا بے مول’ کا ساونڈ ٹریک سب میں مقبول ہو گیا۔ گانے کے صرف یو ٹیوب پر 13 لاکھ سے زائد ویوز ہو چکے ہیں۔

ہم ٹی کے اس ڈرامہ سیریل کے گانے کو نوید نشاد نے کمپوز کیا ہے جبکہ خوبصورت الفاظ صابر ظفر کے ہیں۔

ٹوٹتے بندھتے رشتوں کی کہانی ’’وفا بے مول‘‘ کا جادو برقرارہے۔ ڈرامہ ریٹنگ میں سب سے آگے ، یو ٹیوب پر اب تک 60 سے زائد قسطوں کیلئے 13 کروڑ سے زائد ویوز ہو چکے ہیں۔

وفا بے مول رزو 7 بجے نشر کیا جاتا ہے، جس میں علی عباس، کومل میر، زینب قیوم کے ساتھ بہروز سبزواری اور فضیلہ قاضی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

میر سکندر علی کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کی لکھاری نزہت سمن ہیں جبکہ پروڈکشن مومنہ درید کی ہے۔

 


متعلقہ خبریں