کوہلی ٹی 20 کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے، مشتاق احمد


ورلڈ کپ ٹی 20 میں جہاں بھارت کا سفر ختم ہوا، وہیں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا بطور کپتان بھی سفر ختم ہوا۔

یاد رہے ٹورنامنٹ سے پہلے ہی ویرات ٹی 20 کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرچکے تھے، جس کی تصدیق انہوں نے گزشتہ میچ میں بھی کی۔

تاہم سابق پاکستانی کرکٹر مشتاق احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ویرات  اب ایک خاندانی آدمی ہیں، ان کی ایک بیٹی ہے، وہ اب اپنی نجی زندگی پر زیادہ توجہ دینا چاہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا اگلا کپتان کون ہو گا؟ کوہلی نے بتا دیا

انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی کرکٹر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہے ا تو اس کا مطلب ہے کہ ڈریسنگ روم میں کچھ مسئلہ ہے، مشتاق احمد نے یہ بھی بتایا کہ کہ ایک کھلاڑی کے طور پروہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ کوہلی کے ٹیم کے ساتھ تعلقات خاصے اچھے نہیں تھے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں واضح دو گروپ موجود ہیں، جن میں ایک ممبئی گروپ اور دوسرا دہلی گروپ ہے۔

مشتاق احمد نے بھارتی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کا ذمہ آئی پی ایل کو ٹھہرایا، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے کئی ماہ سے ایک بائیو سیکیور ماحول میں رہ رہے ہیں جس کا انہوں نقصان ہوا، جو ان کی کارکردگی میں بھی دیکھا گیا۔


متعلقہ خبریں