بجلی ایک بار پھر مہنگی، 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ

پاوربریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

فائل فوٹو


حکومت نے بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی،ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سےجاری نوٹی فیکیشن کےمطابق اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو نومبر2021 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا،تاہم دیگر صارفین پر حالیہ اضافے سے30ارب روپےکااضافی بوجھ پڑے گا۔

وائس چیئرمین نیپرا نے اضافی نوٹ میں کہاکہ این پی سی سی نیپرا کی ہدایت پر عملدرآمد کرنے میں مسلسل ناکام ہوئی،  ان  کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، این ٹی ڈی سی کی ناکامی کا بوجھ عوام پرنہیں ڈالا جا سکتا۔۔۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے  گزشتہ ماہ  بھی بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

سندھ حکومت کے ترجمان  مرتضیٰ وہاب نے کہا  ہے کہ نااہل حکومت نے عوام پر بجلی کا بم بھی گرا دیا،سندھ حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں،کشکول توڑنے سے لیکر آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے دعوے عوام کو یاد ہیں،عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا گیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کہتی  ہیں کہ  بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے،نیازی حکومت کے عوام دشمن فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں،

فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔


متعلقہ خبریں