ظاہر نے نور مقدم کو گیٹ پر دبوچا،گھسیٹ کر لے گیا،دل دہلا دینے والے مناظر


اسلام آباد کے ہائی پروفائل نورمقدم قتل کیس میں ایک اوراہم موڑآ گیا، واقعے کے سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ سے متعلق اہم دستاویزات عدالت میں جمع کرا دی گئیں۔

پراسیکیوشن نے ٹرانسکرپٹ ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں جمع کرایا، جس میں دل دہلا دینے والے مناظرکا ذکربھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ظاہر جعفر کی عدالت میں الٹی سیدھی حرکتیں، ملزم ڈرامے بازی کر رہا ہے، جج

ٹرانسکرپٹ کے مطابق ڈی وی آر کیمرے کا وقت پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم سے 35 منٹ آگے ہے،18 جولائی کی رات 10 بج کر18 منٹ پر نورمقدم فون سنتے ہوئے ملزم ظاہر جعفرکے گھرداخل ہوئی۔

19 جولائی کی رات 2 بج کر39 منٹ پردونوں بیگ لے کرگیٹ سے نکلے،دونوں ٹیکسی میں سامان رکھ کردوبارہ گھرمیں داخل ہوئے۔

دو بجکر41 منٹ پرنورمقدم گھبراہٹ اورخوف میں ننگے پائوں گیٹ کی طرف بھاگتی نظرآئی،اس دوران چوکیدارنے گیٹ بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس:ظاہر جعفرسمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد

ظاہرجعفرگیٹ پرآکرنورمقدم کو دبوچ لیتا ہے،نورمقدم ہاتھ جوڑکرمنت سماجت کرتی نظرآئی لیکن ملزم اسے کھینچ کراندرلے گیا۔

رات2 بجکر46منٹ پرملزم اورنورمقدم گھر سے نکل کرٹیکسی میں بیٹھ کرچلے جاتے ہیں۔

رات 2 بج کر 52 منٹ پردونوں بیگ لے کردوبارہ گھرمیں داخل ہوئے،صحن میں چوکیداراورکالے رنگ کا کتا بھی ویڈیو میں نظرآرہا ہے۔

20 جولائی کو شام 7 بج کر12 منٹ پرنورمقدم پہلی منزل سے چھلانگ لگا کرگرائونڈ فلورکی گیلری پرلگے جنگلے پرگرتی نظرآئی،موبائل فون اس کے ہاتھ میں تھا،وہ لڑکھڑاتی ہوئی بیرونی مین گیٹ پرآئی،باہرجانا چاہا لیکن چوکیداراورمالی گیٹ بند کر دیتے ہیں۔

مزید  پڑھیں: نورمقدم کیس:ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت بی بی کی ضمانت منظور

اس دوران ملزم بھی ٹیرس سے چھلانگ لگاتا نظرآتا ہے اور نورمقدم کا موبائل چھین کر پہلے اسے گیٹ میں بنے کیبن میں بند کرتا ہے، پھرگھسیٹ کرگھرمیں لے جاتا ہے۔

20 جولائی کو 8 بج کر42 منٹ پرتھراپی ورکس کی ٹیم گھرمیں داخل ہوتی ہے،8 بج کر56 منٹ پرتھراپی ورکس کے ملازمین ایک زخمی کو باہرلے جاتے نظرآتے ہیں۔


متعلقہ خبریں