قوم کی اخلاقیات ختم ہو جائیں تو کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کی اخلاقیات ختم ہو جائیں تو کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس معاشرے میں اخلاقیات ہوں اسے ایٹم بم بھی تباہ نہیں کر سکتا اور جس قوم کی اخلاقیات ختم ہو جائیں تو کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے اور پھر معاشی تباہی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کا امتحان تب ہوتا ہے جب وہ آزمایا جاتا ہے اور بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کا خواب بڑا ہوتا ہے۔ آئیڈلسٹ انسان ہمیشہ دنیا میں بڑے کام کرتا ہے کیونکہ وہ کوشش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان عوام کی مدد کیلئے خصوصی فنڈ قائم کر رہے ہیں، فواد چوہدری

وزیر اعظم نے کہا کہ آزمائش کے وقت پتہ چلتا ہے کہ انسان کتنا مضبوط ہے اور سب سے بڑی قوت ایمان کی ہوتی ہے۔ 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم انصاف نہیں کر سکتی وہ تباہ ہو جاتی ہے اور حق پر کھڑے انسان کو کبھی کمزور نہ سمجھیں۔

عمران خان نے کہا کہ بنگلہ دیش کو پاکستان پر بوجھ سمجھا جاتا تھا لیکن وہ بھی آج ہم سے آگے نکل گیا ہے۔


متعلقہ خبریں