مجھے کیوں نکالا ؟کوہلی کا بابر اور ولیم سن سے سوال


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلوں سے قبل سوشل میڈیا پر آئی سی سی نے پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے کپتانوں کی ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ بابراعظم اور کین ولیمسن کھڑے ہیں اور ساتھ میں ائن مورگن اور فنچ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی کی سب سے فیورٹ مانی جانے والی ٹیم بھارت کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اسی وجہ سے بھارت ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل سے بھی باہر ہو گیا ہے۔

ہم سے زیادہ کوئی مایوس نہیں ہے، ویرات کوہلی

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کو دیکھ کر بھارتی کپتان ویرات کوہلی بابراعظم اور کین ولیمسن سے اپنے خیالوں میں ضرور پوچھتے ہوں گے کہ مجھے کیوں نکالا؟

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

جب کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل جو 11 نومبر کو ہو گا میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔


متعلقہ خبریں