حکومت 30 بلز منظور کرانیکے کیلئے کوشاں: اپوزیشن نے ناکام کرنیکی حکمت عملی بنالی

حکومت 30 بلز منظور کرانیکے کیلئے کوشاں: اپوزیشن نے ناکام کرنیکی حکمت عملی بنالی

اسلام آباد: حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 30 بلز منظور کرانے کی خواہاں ہے جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی جانب سے قانون سازی کو ناکام بنانے کا منصوبہ تشکیل دے دیا ہے۔

حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، شہباز شریف: حکومت کو مل کر بھگائیں گے، بلاول

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں نے حکومت کی جانب سے قانون سازی کو ناکام بنانے کی حکمت عملی پر غور و خوص شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو قانون سازی پر ٹف ٹائم دینے کے لیے حزب اختلاف کی جماعتوں پر مشتمل قانونی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، شاہد خاقان عباسی، شیری رحمان، مریم اورنگزیب، شاہدہ اختر علی، سید خورشید شاہ، خواجہ سعد رفیق، شازیہ مری اور سردار ایاز صادق نے شرکت کی۔

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے قانون سازی کی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ حکومت کو ووٹ چور قرار دیتے ہوئے فیصلہ بھی کیا گیا کہ  نیب آرڈیننس اور ای وی ایم کا منصوبہ بھی ناکام بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ای وی ایم کو سازشی منصوبہ بھی کہا گیا۔

اپوزیشن کا مہنگائی، انتخابی اصلاحات اور نیب آرڈیننس کیخلاف احتجاج کرنیکا اعلان

اجلاس میں حزب اختلاف کی قانونی کمیٹی نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ عمران خان اور ان کی کرپٹ حکومت کو کسی بھی قیمت پر این آراو نہیں لینے دیں گے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ حکومت کے عوام دشمن عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام کے تحفظ کے لیے حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

پی ٹی آئی، آئی ایم ایف ڈیل مسلط  ہونے سے معاشی بحران پیدا ہوا: بلاول

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک رہنما تیار کی جانے والی مشترکہ حکمت عملی سے اپنی مرکزی قائدین کو آگاہ کریں گے اور انہیں اعتماد میں لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں