کورونا ویکسین لگوانے والی خاتون کروڑ پتی بن گئی


کینبرا: آسٹریلیا میں کورونا ویکسین لگوانے والی خاتون کروڑ پتی بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ویکسین لگوانے کا سلسلہ جاری ہے اور تمام ممالک ہی اپنی عوام کو کورونا ویکسین لگوانے پر زور دے رہی ہے جس کے لیے مختلف انعامی اسکیموں کا بھی اعلان کیا جاتا رہا ہے۔

اسی کورونا ویکسین نے آسٹریلیا کی خاتون کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا۔ جس کا نام کورونا ویکسین کے لکی ڈرا میں آیا جس کی انعامی رقم 10 لاکھ ڈالر 17 کروڑ 12 لاکھ سے زائد تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی: کورونا کی چوتھی لہر شدت اختیار کر گئی

آسٹریلیا میں کورونا ویکسین لاٹری کے انعقاد کا مقصد بھی لوگوں کو ویکسی نیشن کے لیے قائل کرنا تھا تاکہ وہ لاٹری کی لالچ میں زیادہ سے زیادہ افراد ویکسین لگوائیں۔

دنیا بھر میں اس وقت 25 کروڑ 12 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ 50 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں