ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا سیمی فائنل کے لیے رچرڈ کیٹل برو اور کرس گیفنی کو آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے جب کہ  تھرڈ امپائر جوئل ویلسن اور فورتھ امپائر رچرڈ النگ ہوں گے۔

اس کے علاوہ جیف کرو پاکستان آسٹریلیا میچ کے دوران میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

جب کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل جو 11 نومبر کو ہو گا میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔


متعلقہ خبریں