شہباز شریف کی اپوزیشن اراکین کو عشائیے کی دعوت

شہباز شریف کی اپوزیشن اراکین کو عشائیے کی دعوت

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کو عشائیے پر بلا لیا ہے۔

وزیراعظم کل اتحادی ارکان پارلیمنٹ کو ’’روٹی’’ کھلائیں گے

ہم نیوز کے مطابق عشائیے میں شرکت کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، امیر حیدر خان ہوتی اور مولانا اسعد محمود سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو دعوت دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کو ڈنر پر مدعو کر رکھا ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذرائع سے بتایا ہے کہ عشائیے میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی حکومتی قانون سازی روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے۔

حکومت 30 بلز منظور کرانیکے کیلئے کوشاں: اپوزیشن نے ناکام کرنیکی حکمت عملی بنالی

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت 30 بلز منظور کرانے کی خواہاں ہے جب کہ اپوزیشن جماعتیں حکمت عملی ترتیب دے رہی ہیں کہ حکومتی مرضی و منشا سے قانون سازی نہ ہونے دیں۔

اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اہم رہنماؤں کا اس حوالے سے آج اجلاس بھی منعقد ہوا ہے جس میں مشترکہ حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، شہباز شریف: حکومت کو مل کر بھگائیں گے، بلاول

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی قانونی کمیٹی ترتیب دی جانے والی حکمت عملی کی اپنی قیادتوں سے منظوری حاصل کرے گی جس کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں