دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہیں ہیوی انڈسٹریز کی صلاحیت اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا، انہیں ٹینکوں کے ریموٹ ویپن سسٹم اور آرٹلری گن بیرلزپر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس بار ہوائی اڈے نہیں دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

مزید یہ کہ آرمی چیف کو مختلف یونٹس کی ماڈرنائزیشن کے بارےمیں بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افسران اور ورکرز جدید دفاعی پیدواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں۔  دفاعی پیداوارمیں خودانحصاری کسی بھی ملک کی پہچان ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں