حکومتی شکست اچھا اشارہ، آئندہ بھی شکست دیں گے: بلاول بھٹو

حکومتی شکست اچھا اشارہ، آئندہ بھی شکست دیں گے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔

قومی اسمبلی میں حکومت کو اپوزیشن کے ہاتھوں دو مرتبہ شکست

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے سے خطاب اور ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشترکہ اجلاس مین پیپلپزپارٹی مکمل تعاون کرے گی اور ہمارے تمام اراکین اجلاس میں شرکت کریں گے۔

حکومت 30 بلز منظور کرانیکے کیلئے کوشاں: اپوزیشن نے ناکام کرنیکی حکمت عملی بنالی

انہوں نے بیروزگاری اور مہنگائی کو عوام کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر معاشی بحران کے مسئلے کو اٹھایا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن نے آج ایک بار پھر قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو شکست دینا ایک اچھا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ہم حکومت کو شکست دیتے رہیں گے۔

حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، شہباز شریف: حکومت کو مل کر بھگائیں گے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں متحد ہے اور اسی اتحاد کی بدولت آج کامیابی حاصل ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں