ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے پارٹی کے تمام اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں ہی مقیم رہیں۔

حکومتی شکست اچھا اشارہ، آئندہ بھی شکست دیں گے: بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنی جانب سے اپوزیشن کے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی اور میاں محمد نواز شریف کی جانب سے تمام اراکین پارلیمنٹ کو پیغام دے رہا ہوں کہ مشترکہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں اور اسلام آباد میں ہی مقیم رہیں۔

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہبا ز شریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شکست ہوئی ہے۔

حکومت 30 بلز منظور کرانیکے کیلئے کوشاں: اپوزیشن نے ناکام کرنیکی حکمت عملی بنالی

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے حکومت کو ایوان میں اتنی شرمندگی نہیں ہوئی جتنی آج ہوئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والے دنوں میں اپوزیشن مزید فعال اور فیصلہ کن کردار کرے گی۔

قومی اسمبلی میں حکومت کو اپوزیشن کے ہاتھوں دو مرتبہ شکست

ہم نیوز نے کے مطابق میاں شہباز شریف نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔


متعلقہ خبریں