بھارت کو دھچکہ: پاکستان کے بعد چین کا بھی افغان اجلاس میں شرکت سے انکار

China Flag

بیجنگ: چین نے بھارت میں افغانستان کی صورتحال پر منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان کا بھارت کی بلائی گئی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی بھارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت سے واضح طور پر انکار کرچکا ہے۔

مؤقر جریدے گلوبل ویلیج اسپیس کے مطابق چین نے بھارت میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر منعقد ہونے والے دہلی ریجنل سیکیورٹی ڈائیلاگ‘ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

بھارت نے اس اجلاس میں شرکت کے لیے افغانستان کے پڑوسی ممالک کو بطور خاص مدعو کیا تھا کیونکہ اس کا فوکس علاقائی سلامتی تھی۔

عالمی بینک کا افغانستان کی امداد بحال کرنے سےانکار

واضح رہے کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق بھارت کی میزبانی میں مختلف ممالک کے قومی سلامتی کے مشیران اور سلامتی کونسلوں کے سیکرٹریز کا اجلاس کل 10 نومبر کو منعقد ہوگا۔

بھارت میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کی صدارت بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت ڈوول کریں گے۔

افغانستان کی ہرممکن مدد کرتے رہیں گے، عالمی برادری بھی ذمہ داری ادا کرے، عمران خان

اجلاس میں شرکت کے لیے روس، ایران، قازغستان، کرغز جمہوریہ، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے مشیران قومی سلامتی کو مدعو کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں