راولپنڈی: 30 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی، ملزمان کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق

راولپنڈی: 30 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی، ملزمان کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق

راولپنڈی: مسلح ملزمان نے بینک ڈکیتی کے دوران 30 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔ ملزمان نے فرار ہوتے وقت سیکیورٹی گارڈ کو گولی ماردی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

اسلام آباد: ڈاکوؤں نے بینک کی گاڑی لوٹ لی

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں کے بینکوں میں ہونے والی ڈکیتی کی یہ دوسری بڑی واردات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پانچ مسلح ملزمان نے بینک کی گاڑی سے تین کروڑ روپوں سے بھرے ہوئے دو بیگ چھین لیے تھے اور فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان نے سیکیورٹی گارڈوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا تھا۔

اسلام آباد: جرائم کی شرح میں اضافہ

علاقہ پولیس کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ گنج منڈی کے قریب واقع بینک میں ملزمان نے دھاوا بولا اور 30 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔ ملزمان نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کی جس کی وجہ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

اسلام آباد: 24 گھنٹوں میں جرائم کے 221 مقدمات کا اندراج

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈکیتی اور فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے اور انہوں نے ثبوت و شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔


متعلقہ خبریں