پاک بھارت ٹاکراسب سے زیادہ دیکھا جانے والاٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بن گیا


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کا پاک بھارت ٹاکرا اب تک سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بن گیا۔

ایونٹ کے آفیشل براڈکاسٹر نے دعویٰ کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ  کو ریکارڈ 167 ملین ناظرین نے ٹی وی پردیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: 5 میں سے 5 مقابلے جیتنا شاندار کوشش

گزشتہ ہفتے تک ورلڈ کپ کے مجموعی ناظرین کی تعداد 238 ملین تک پہنچی تھی۔ اس میں کوالیفائرز اور سپر 12 راؤنڈ کے ابتدائی12 میچز شامل ہیں۔

اس سے قبل سب سے زیادہ ٹی وی پر دیکھے جانے والے ٹی ٹوئنٹی  میچ کا اعزاز بھارت اور ویسٹ انڈیز کے 2016 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل کو حاصل تھا، جسے136 ملین ناظرین نے ٹی وی پر دیکھا تھا۔

براڈ کاسٹرز کا کہنا ہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے ہی ریکارڈ ویوز کی امید کی جار ہی تھی۔ واضح رہے کہ  روایتی حریف  دو سال بعد آمنے سامنے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم ورلڈ کپ سے آوٹ،سوشل میڈیاپر میمز کا طوفان

یا درہے کہ 24اکتوبر کو پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان نے سپر 12 مرحلے میں ناقابل شکست رہ کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ بھارت کا ایونٹ میں سفر سوموار کو تمام ہو گیا۔

پاکستان میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کل آسٹریلیا سے مد مقابل ہوگا۔


متعلقہ خبریں