شوہر نے بیوی پر پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر مقدمہ درج کرا دیا


بھارت میں شوہر نے بیوی اور سسرالیوں پر پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر مقدمہ درج کرا دیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہری نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ 24 اکتوبر کو پاکستان نے بھارت کو بد ترین شکست دی تو ان کی بیوی رابعہ شمسی اور سسرالیوں نے پاکستان کی جیت کا پٹاخے پھوڑ کر جشن منایا اور واٹس اپ اسٹیٹس بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر جیل بھیجنے کا اعلان

پولیس ٹیم کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا مذاق اڑایا گیا جس پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے،شادی کے فوراً بعد میاں بیوی  میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ بیوی اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے۔ اس قبل بیوی نے بھ شوہر کے خلاف جہیز کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: پاکستانی جیت کی خوشی منانے والی استاد نوکری سے فارغ

یاد رہے کہ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد  بھارت میں قسم کی ایف آئی آرز درج کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے پہلے بھی خاتون ٹیچر کو پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر کیس کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں نوکری سے بھی فارغ کر دیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں