خیبرپختونخوا: ویکسین نہ لگوانے والوں کو اسپتالوں صرف ایمرجنسی کی سہولت دینے کا فیصلہ


خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے فیصلہ کیا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کواسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ کوئی سہولت نہیں دی جائے گی۔

محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسپتالوں میں مریض اور تیمارداروں کو ویکسین لگانا ضروری ہوگا۔ ویکسی نیشن میں کمی صوبائی اور وفاقی حکومت کے لیے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار773 اور اموات5 ہزار778 ہیں۔ صوبے بھر میں ایک لاکھ71 ہزار592 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

سربراہ این سی اوسی اسدعمر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے میں خیبرپختوخوا دوسرے نمبر پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں ویکسین کی اہل50 فیصد آبادی کو ایک خوراک لگ چکی ہے۔گزشتہ روز ریکارڈ 17 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئیں۔

خیبرپختونخوا میں48فیصد، ‏بلوچستان میں 17، ‏گلگت بلتستان59، ‏اسلام آباد87 فیصد جبکہ ‏آزاد کشمیر میں 54 فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں، ‏قومی سطح پر کورونا ویکسین کی اوسط شرح 48 فیصد ہوچکی ہے۔

 


متعلقہ خبریں