آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل پاکستان جیتے گا، میتھیو ہیڈن


میتھیو ہیڈن اپنی ہوم ٹیم آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل میں جیت کے لیے پرامید ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنلسٹنٹ میتھیو ہیڈن اپنی ہوم ٹیم آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل میں جیت کے لیے پرامید  ہیں۔ کہتے ہیں پاکستانی اسکواڈ جس طرز کی کرکٹ کھیل رہا ہے۔ وہ ناک آوٹ سٹیج میں بھی بغیر کسی دباو کے بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس میں میتھیو ہیڈن نے قومی ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔  انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایسی صورتحال میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک پہنچا جب دو بڑی ٹیموں نے پاکستن کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا۔ ٹورنامنٹ میں لگاتار پانچ میچ جیتنا کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔
میتھیو ہیڈن نے کہا کہ قومی کرکٹر آسٹریلیا کیخلاف میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیٹنگ کنسلٹنٹ قومی کرکٹ ٹیم  فخر زمان ٹو ڈائمنشنل پلئیر ہے۔ کیا پتہ کل فخر زمان کا دن ہو۔ فخر زمان سپنر ایڈم زیمپا کو بھی ٹارگٹ کرسکتا ہے۔ صرف فخر ہی نہیں بلکہ آصف علی بھی اہم کھلاڑی ہے۔

بیٹنگ کنسلٹنٹ نے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قابلیت کو سراہا اور ان کا موازنہ ویرات کوہلی سے کیا۔ میتھیو ہیڈن نے شاہین شاہ آفریدی کو محنتی باولر قراردیا ۔  انہوں نے  کہا۔ہشاہین ایک تباہ کردینے والا بولر ہے، راہول کو بولڈ کرنے والی گیند کمال کی تھی۔

 


متعلقہ خبریں