سپریم کورٹ سے کہیں کہ نواز شریف کو بلائیں، قانونی ماہرین کا عمران خان کو مشورہ

اگر عوام اپوزیشن کا مقصد ہوتا تو اب تک یہ حکومت گرا چکے ہوتے، وزیراعظم

سانحہ اے پی ایس سے متعلق قانونی ماہرین نے وزیر اعظم کو اس وقت کے چیف ایگزیکٹو نواز شریف کو بلانے سے متعلق سپریم کورٹ کو سفارش کرنے کا مشورہ دے دیا.

وزیراعظم کی زیرصدارت سانحہ اے پی ایس سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر اسد عمر، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی مقدس گائےنہیں، حکم دیں ایکشن لیں گے، وزیراعظم

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو قانونی پہلووں پر بریفنگ دی گئی اور یہ بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے سانحہ سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری کی اور نہ صرف شہداء کے لواحقین کو معاوضہ دیا گیا بلکہ ایف آئی آر کاٹی گئی۔

پانچ مجرمان میں سے چار کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ ایک مجرم نے سپریم کورٹ میں اپیل کر رکھی ہے.

وزیر اعظم کو قانونی ماہرین نے رائے دی کہ سانحہ اے پی ایس کے وقت نواز شریف وزیراعظم تھے ان کو بلانے سے متعلق سپریم کورٹ کو سفارش بھی کی جائے.

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس میں وزیراعظم عمران خان کو عدالت میں بلا کر ہدایت کی ہے کہ وہ چار ہفتوں میں اپنے دستخطوں سے پیش رفت رپورٹ جمع کرائیں۔


متعلقہ خبریں