روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟مریم نواز کا وزیراعظم پر طنز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو،میں کیا کروں؟ پیٹرول مہنگاتوگاڑی مت چلاؤ،میں کیا کروں؟

مریم نواز نے طنزاً کہا کہ خواتین سےزیادتی ہے توگھر بیٹھیں،میں کیا کروں؟ شہدا کے لواحقین صبرکریں، میں کیا کروں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں۔


کیا عوام اب بھی بے روزگاری اور فاقہ کشی والا پاکستان چاہتی ہے ؟ مریم نواز

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں، کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا ؟

مریم نواز نے کہا کہ ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے۔

گزشتہ دنوں اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ کیا عوام اب بھی غربت،بے روزگاری اور فاقہ کشی والا پاکستان چاہتی ہے ؟

مریم نواز نے کہا کہ شدید مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں اور آدھی سے زیادہ آبادی غربت کے گڑھے میں داخل کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے پوچھیں کیا اب بھی غربت، بےروزگاری اور فاقہ کشی والا پاکستان چاہتےہیں ؟ کیا عوام 2017 والا پاکستان چاہتے ہیں یا اب کا نیا پاکستان ؟

یہ بھی پڑھیں: حکومت نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کیلئے تیار ہے، وزیراعظم


متعلقہ خبریں