پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر


پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر کردیا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر کیا جارہا ہے،انہیں امید ہے کہ اپوزیشن اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے موقف اپنایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ متفقہ انتخابات اصلاحات کی جائیں اور اس سلسلہ میں  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کواپوزیشن سے رابطے کرنے کا کہا گیا ہے۔


اپوزیشن سنجیدگی سے غور کرے گی تو پاکستان کے مستقبل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر پائیں گے وگرنہ اصلاحات سے پیچھے ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو طلب کر رکھا  تھا۔


متعلقہ خبریں