مشترکہ اجلاس دوبارہ بلایا جائیگا، اپوزیشن سے رابطہ کرونگا: اسد قیصر

مشترکہ اجلاس دوبارہ بلایا جائیگا، اپوزیشن سے رابطہ کرونگا: اسد قیصر

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن سے رابطہ کروں گا۔

مشترکہ اجلاس: عمران نیاری کو مستعفی ہونا چاہیے،یوٹرن کی روایت قائم رکھی، اپوزیشن

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں مشترکہ اجلاس سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اپوزیشن سے رابطہ کروں گا جس میں انتخابی اصلاحات سمیت دیگربلز کو مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کے معاملے پرگفت و شنید ہو گی۔

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کیا کہ اپوزیشن سے رابطے کا بنیادی مقصد قومی مفاد کے حامل معاملات میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت قانون سازی کے عمل میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔

قومی اسمبلی میں حکومت کو اپوزیشن کے ہاتھوں دو مرتبہ شکست

ہم نیوز کے مطابق اسد قیصر نے امید کا بھی اظہار کیا کہ اپوزیشن ملک کی بہتری کے لیے کی جانے والی اصلاحات میں حکومت کا ساتھ دے گی۔


متعلقہ خبریں