پارلیمنٹ میں ایک مرتبہ پھر چوہوں کی گونج


اسلام آباد: پارلیمنٹ میں ایک مرتبہ پھر چوہوں کی گونج سنائی دی۔

سینٹ اجلاس کے دوران سی ڈی اے کی کارکردگی پر تنقید کی گئی اور سینٹر زرقا نے سی ڈی اے کی کارکردگی ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹر زرقا نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں چوہے اور کاکروچ ہیں لیکن سننے والا کوئی نہیں ہے۔ اگر سی ڈی اے کی یہ کارکردگی لاجز میں ہے تو باقی کیا حالات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے واش رومز کا حال بیان کرنے کے قابل نہیں ہے اور پارلیمنٹ لاجز میں اراکین کے بجائے ان کے رشتہ دار، گارڈ اور ان کے احباب رہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشترکہ اجلاس: عمران نیاری کو مستعفی ہونا چاہیے،یوٹرن کی روایت قائم رکھی، اپوزیشن

چیئرمین سینیٹ نے ریمارکس دیے کہ بیشتر ارکان سی ڈی اے زدہ لگ رہے ہیں اس کی رپورٹ منگوائیں۔

واضح رہے کہ 3 ماہ قبل بھی پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی گونج سنائی دی تھی جب سندھ سے  پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا تھا۔

رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کا کہنا تھا کہ وہ رات کو سو رہی تھیں کہ انہیں چوہے نے کاٹ لیا۔


متعلقہ خبریں