ای وی ایم پر ہمارے خدشات دور کیے جائیں، وفاقی وزیر امین الحق

فائیو جی انٹرنیٹ لانے میں معاشی بحران اور سیاسی تبدیلی مشکلات کا سبب ہیں، امین الحق

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے کہا کہ مشترکہ اجلاس سے پہلے ای وی ایم پر مشاورت چاہتے ہیں۔

مشترکہ اجلاس: عمران نیاری کو مستعفی ہونا چاہیے،یوٹرن کی روایت قائم رکھی، اپوزیشن

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سید امین الحق نے بھی ای وی ایم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خدشات ہیں جو دور کیے جائیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما سید امین الحق نے کہا کہ وزیراعظم سے یہی بات کہی کہ پہلے ای وی ایم پر مشاورت کی جائے۔

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خواہش تھی کہ رابطہ کمیٹی کے اراکین سے مشاورت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری کلچر کا بنیادی نکتہ مشاورت اور اعتماد ہوتا ہے۔

مشترکہ اجلاس دوبارہ بلایا جائیگا، اپوزیشن سے رابطہ کرونگا: اسد قیصر

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان جمہوری کلچر کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتی ہے۔


متعلقہ خبریں