آسٹریلیا کے کپتان پاکستانی کھلاڑی سے خوفزدہ

ٹی 20 ورلڈکپ، آسٹریلوی کپتان بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیخلاف

دبئی: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان کو پاکستانی کھلاڑی کا خوف ستانے لگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات 11 نومبر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل سے قبل ہی آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا خوف ستانے لگا۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی زبردست فارم میں ہیں ان سے بچنا ہو گا۔ پاکستان مسلسل 5 میچ جیت کر فارم میں ہے۔ اس لیے ہماری ٹیم کو فائنل میں جانے کے لیے غیرمعمولی کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

ایرون فنچ نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہلے بیٹنگ کریں یا باؤلنگ تاہم جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میگا ایونٹ میں بیٹنگ ہو یا باؤلنگ پاور پلے اہمیت کا حامل ہے جبکہ ڈیتھ اوورز کے آس پاس کے اعدادوشمار ایک جیسے ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل پاکستان جیتے گا، میتھیو ہیڈن

اس سے قبل قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتے اور اگر سیمی فائنل میں فخر بہت اچھا کھیلے تو اس میں حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے سیمی فائنل بہت اہمیت کا حامل ہے اور پاکستانی ٹیم کسی کے خلاف بھی اچھا کھیل سکتی ہے۔ آسٹریلیا کو ہرانے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی۔


متعلقہ خبریں