سیمی فائنل سے قبل عماد وسیم اور حارث رؤف سے آسٹریلوی کرکٹرز کی ملاقات


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل قومی کرکٹرز عماد وسیم اور حارث رؤف سے آسٹریلوی کرکٹرز مارکس سٹوئنیس اور ایڈم زمپا نے ملاقات کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم آسٹریلوی کرکٹرز کو پاکستان کی ثقافت اور تفریحی مقامات سے متعلق بتا رہے ہیں۔

پی ایس ایل فرنچائزز کو نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش

عماد وسیم انہیں بتاتے ہیں کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان اپنے دور کے بہترین کرکٹر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کرکٹ سب سے زیادہ فالو کئے جانے والا کھیل ہے جب کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے۔

اس کے علاوہ دونوں کرکٹرز نے مارکس سٹوئنیس اور ایڈم زمپا کو پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) سے متعلق بھی بتایا۔

مزید یہ کہ قومی کرکٹرز نے دونوں آسٹریلوی کرکٹرز کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت بھی دی۔


متعلقہ خبریں