ای وی ایم کی اسکیم ایم کیو ایم کے وزرا نے بنائی ہے، فواد چودھری

کسی ادارے کا کابینہ اراکین کو طلب کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ای وی ایم کی ساری اسکیم ہی ایم کیو ایم کے وزرا نے بنائی ہے۔

ای وی ایم پر ہمارے خدشات دور کیے جائیں، وفاقی وزیر امین الحق

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے انکشاف کیا کہ اس کے متعلق قوانین بھی بنیادی طورپرفروغ نسیم نے بنائے ہیں۔

فواد چودھری نے ای وی ایم پر آنے والے اعتراضات و تحفظات کے حوالے سے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنی بارگیننگ پوزیشن بڑھانے کی کوشش کرتی ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ میں نے وفاقی کابینہ کے ہر اجلاس کے بعد ای وی ایم پر بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ہم اس قانون میں ترمیم نہیں کریں گے۔

تبدیلی کی نشانی، لاڈلہ! آج سپریم کورٹ کا سامنا کر رہا ہے: بلاول بھٹو

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کچھ دیر قبل کہا تھا کہ ای وی ایم پر ہمیں خدشات ہیں۔ ان کا اصرار تھا کہ وہ خدشات دور ہونے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں