کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے

فائل فوٹو


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 575 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید637کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار751ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 48ہزار882کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر میں سرنجوں کی کمی کا خدشہ

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 72ہزار925، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار846، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار493،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار223، بلوچستان میں 33 ہزار368، آزاد کشمیر میں 34 ہزار498 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار398 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 962افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار599، خیبرپختونخوا 5 ہزار782، اسلام آباد 947، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں