چین میں ریکارڈ برفباری، نظام زندگی شدید متاثر


چین کے شمال مشرقی حصے میں ریکارڈ برف باری ہوئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق صوبے لیاوننگ میں اب تک کی سب سے زیادہ برف باری ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ ٹرین سروسز بھی متاثر ہے۔ صوبے جیلن اور لیاوننگ میں برفانی طوفان کے ریڈ الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لیاؤننگ میں زیادہ سے زیادہ اکیس انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت 14 ڈگری تک گر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں بدترین ریت کا طوفان، نظام زندگی شدید متاثر

شمال مشرقی علاقے میں شدید سردی سے بچاو کے لیے حکام توانائی کی پیداواری صلاحیت اور کوئلے کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

برف باری سے متاثرہ علاقوں میں حکام نے بازاروں اور گروسری اسٹورز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سپلائی میں اضافہ کرتے ہوئے سبزیوں کی قیمتیں کم کریں۔

کچھ روز قبل چین کے دارالحکومت بیجنگ میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔ روئی کے گالوں نے خوبصورت مناظر کو اور بھی دلکش بنادیا۔


متعلقہ خبریں