ٹی20کرکٹ میں پاکستان آسٹریلیا پر بھاری


ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان آسٹریلیا پر بھاری ہے لیکن ناک آؤٹ مرحلے میں گرین شرٹس نے کبھی آسٹریلیا کو مات نہیں دی۔

دو ہزار دس کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی، مائیکل ہسی نے چوبیس گیندوں پر ساٹھ رنز بنائے اور سعید اجمل کے آخری اوور میں اٹھارہ رنز بھی جوڑے تھے۔

آج پاکستان اور آسٹریلیا ٹی20 ورلڈکپ سے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ناقابل شکست پاکستان آج آسٹریلیاسے ٹکرائےگا

دونوں ٹیمیں 23میچز میں مدمقابل آئی ہیں۔ 12 میں کامیابی پاکستان کے نام اور 9 میں آسٹریلوی ٹیم  فاتح رہی۔ ایک میچ ٹائی ہوا اور ایک بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

پاکستان یواے ای میں پانچ سال سے ناقابل شکست ہے اور مسلسل 16 فتوحات اپنے نام کر چکا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا پانچویں بار ورلڈکپ ( ٹی ٹوئنٹی اور 50 اوورز ) کے ناک آؤٹ مقابلے میں مدمقابل ہیں۔

اس میچ میں آسٹریلیا کو پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی کیوں کہ ورلڈ کپ میچز کی تاریخ میں جب بھی پاکستان اور آسٹریلیا ناک آؤٹ مرحلے میں آمنے سامنے آئے، گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آج ایک بار پھر آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں ناک آؤٹ میچ میں آمنے سامنے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں