سابق امریکی صدر ٹرمپ اہم مقدمہ ہار گئے

فوٹو: فائل


سابق امریکی صدر ٹرمپ فائلوں کی حوالگی کے خلاف مقدمہ ہار گئے.

امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے کیپیٹل ہل پر حملے کی کارروائی سے متعلق دستاویزات کی فائلز کی حوالگی کی منظوری دے دی ہے۔ ٹرمپ کے حامیوں نے رواں برس جنوری میں کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا۔

ایک عدالتی دستاویز سے اشارہ ملتا ہے کہ مذکورہ فائلز کانگریس کی انکوائری کی پارلیمانی کمیٹی کو پیش کی جا سکتی ہیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،  نے ان دستاویزات کے اجراء کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

تاہم ایک وفاقی عدالت نے ان کے مقدمے کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے ان فائلز کی کانگریس کی پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔

گزشتہ نومبر میں امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹ لیڈر جو بائیڈن کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جسے ٹرمپ نے اب تک قبول نہیں کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا اب اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں  تاکہ کیپیٹل ہل حملے سے متعلق اہم دستاویزات  کی حوالگی کو روکا جا سکے۔


متعلقہ خبریں