وزیراعظم کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے دبئی جانے کا امکان

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے، وزیر اعظم

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ فائنل میں پہنچے تو میچ دیکھنے جائیں گے۔

فواد چودھری  کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ آج 2 بڑی تگڑی ٹیموں کا مقابلہ ہے۔ پوری قوم آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین کھیل پیش کررہی ہے۔ آج جیت گئے تو فائنل میں نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ آج کا میچ جیتنے کی بڑی ضرورت ہے اور ہم ہرصورت جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20کرکٹ میں پاکستان آسٹریلیا پر بھاری

فواد چودھری کے مطابق سب کے پاس سپر ا سٹار بننے کا موقع ہے۔ 5 کھلاڑیوں کو مین آف دی میچ ملا ہے۔ اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کسے مین آف دی میچ ملتا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل آج رات سات بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں