او آئی سی کے خصوصی سفیر برائے جموں کشمیر اور وفد کا آزاد کشمیر کا دورہ


اسلامی تعاون تنظیم کے خصوصی ایلچی برائے جموں وکشمیر نے وفد کے ہمراہ  آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق او آئی سی کے خصوصی سفیر برائے جموں کشمیر یوسف الدوبے کی سربراہی میں  وفد نے  مظفر آباد کا دورہ کیا۔

وفد میں نائب سیکریٹری جنرل انسانی امور طارق علی بکیت بھی شامل تھے۔ سعودی عرب، مراکش، سوڈان اور مالدیپ کے سینئر سفارتکار بھی ان کے ہمراہ  تھے۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر بریفنگ دی گئی۔ مندوبین نے ہنرمند تربیتی مرکز کا دورہ کیا۔

وفد نے بھارت کی بلااشتعال جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باعث نشانے بننے والے متاثرین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے ارکان کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

وفد نے صدر آزاد کشمیر ، وزیر اعظم اور دیگر اہم شخصیات  سے بھی ملاقاتیں کیں۔ انہیں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آزاد جموں و کشمیر اور ایل او سی سے متصل سیکٹر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وفد نے بھارت اور پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے ملیٹری مبصر گروپ سے  بھی ملاقات کی ۔وفد کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ او آئی سی وفد کو سیکیورٹی مانیٹرنگ میکنزم سے آگاہ کیا گیا۔وفد نے پاکستانی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔


متعلقہ خبریں