18 سال سے کم عمرافراد کو سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین  لگانے کی منظوری

فوٹو: فائل


12سے 18سال کے 50 فیصد طالبعلموں کو کورونا ویکسین  کی ایک خوراک لگ گئی۔18 سال سے کم عمرافراد کو سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین  لگانے کی  بھی منظوری دے دی گئی۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ 12سے 18سال کے 50 فیصد طالبعلموں کو کورونا ویکسین  کی ایک خوراک لگ چکی ہے ۔

انہوں نےا پنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ  طالبعلموں کو کورونا ویکسین لگوانے میں گلگت بلتستان پہلے نمبر پر ہے۔ جہاں 68 فیصد طالب علموں نے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ویکسین کی اہل50 فیصد آبادی کو ایک خوراک لگ گئی

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین لگوانے میں پنجاب کے طالب علم دوسرے نمبر پر ہیں۔  جن کی 62 فیصد تعداد ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا چکی ہے۔


دوسری جانب اسد عمر کی سربراہی میں این سی اوسی کا جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک میں جاری کورونا ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔

ہیلتھ کمیٹی نے 12 سے 18 سال کے افرادکےلیے سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین کی منظوری بھی دے دی ہے۔15نومبر سے 12 سے 18 سال کے افراد کو سائنو ویک اور سائنو فارم لگائی جا سکے گی۔

اس سے قبل 15 سال سے کم عمر افراد کو صرف فائزر ویکیسن لگوانے کی ہی اجازت دی  گئی تھی۔شرکا نے ملک کی 50 فیصد آبادی کو سنگل ڈوز ویکسین لگ جانے کے اقدام کی تعریف کی۔

شرکا نے این سی او سی کی ماس ویکسی نیشن اور گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کی مہم  کو سراہا۔ این سی او سی کی ویکسی نیشن ٹیمز کو ملک بھر میں استعدادبڑھانے کی رفتار  کی بھی تعریف کی گئی۔


متعلقہ خبریں