دنیا افغانستان کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری کرے، وزیر اعظم

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا افغانستان کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں امن و امان اور سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسد عمر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سمیت سیکیورٹی حکام بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کسی بھی معاملے میں ساتھ نہیں دے رہی، بابراعوان

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ضرورت کے وقت ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ رہا ہے اور اس وقت بھی افغان وزیر خارجہ کو انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو خوراک، ادویات اور خیمے فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ افغان شہریوں کو سرحدوں پر کورونا ویکسین بھی لگوائی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا افغانستان کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری کرے اور عالمی برادری بھی افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔


متعلقہ خبریں